الأحد، مارس 08، 2020

تعزیتی کلمات : جمیعت ابناء سلفیہ دربھنگہ

آج بروز اتوار مورخہ 8 مارچ 2020 کو دفتر جمیعت ابناء سلفیہ دربھنگہ میں فضیلۃ الشیخ محمد عرفان السلفی حفظہ اللہ کی زیر صدارت ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں  اشرف علی سلفی،  عرفان سلفی، توصیف احمد مدنی خورشید عالم سلفی، وغیرہ نے شرکت کی اور جمیعت ابناء سلفیہ کے سابق صد اور اسلامی دنیا کی معروف شخصیت دارلعلوم احمدیہ سلفیہ کے عظیم سپوت اور جامعہ امام ابن تیمیہ کے بانی ومؤسس جناب ڈاکٹر لقمان السلفی رحمہ اللہ کے سانحئہ ارتحال  پر غم کا اظہار کیا گیا اور اللہ سبحانہ وتعالی سے یہ دعا کی گئی کہ اللہ تعالی علی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کی  لغزشوں کو درگزر فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے. نشست میں شرکاء نے جمیعت آبنائے سلفیہ کے سلسلے میں ان کی خدمات کو یاد کیا اور اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ جمیعت ان کے عہد میں فعال رہی انکے عہد میں انجام پانے والے اہم کاموں میں مجلہ خاص " ڈاکٹر سید عبد الحفیظ سلفی حیات وخدمات" کی اشاعت بھی تھی جس کے ذریعہ ڈاکٹر سید عبد الحفیظ رحمہ اللہ کی زندگی کے مختلف گوشوں اور کارناموں  سے لوگوں نے واقفیت حاصل کی ،
نشست میں شرکاء نے اللہ تعالی سے یہ دعا کی کہ اللہ تعالی ان کے صاحبزادےجناب ڈاکٹر عبداللہ محمد لقمان حفظہ اللہ کو اپنے والد کی چھوڑے ہوئے عظیم یادگار جامعہ امام ابن تیمیہ کو بحسن و خوبی چلانے کی توفیق عطا فرمائے، اور دارالعلوم سے ان کے والد محترم کی جو وا بستگی رہی تھی اس کو وہ قائم رکھیں. وماذالک علی اللہ بعزیز

ليست هناك تعليقات: