الثلاثاء، مارس 10، 2020

ڈاکٹر لقمان سلفی ہمہ جہت خوبیوں کے مالک تھے، ان کا انتقال ملت اسلامیہ کے لئے عظیم خسارہ ہے : انیس الرحمن قاسمی

سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم اورمتبحرعالم دین شیخ عبداللہ بن بازکے معاون خاص مولاناڈاکٹرمحمدلقمان سلفی کاانتقال ملت اسلامیہ کے لئے عظیم نقصان ہے۔وہ عظیم عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ صفات کے حامل ہمہ جہت خوبیوں کے مالک عظیم انسان تھے۔وہ بیک وقت حدیث وتفسیرپرگہری نگاہ رکھتے تھے۔انہوں نے مختلف فنون میں بہت ساری کتابیں تصنیف کیں جواہل علم کے لئے مرجع کی حیثیت رکھتی ہیں۔مولانالقمان سلفی کی بہت ساری خوبیوں میں ایک نمایاں خوبی یہ بھی تھی کہ عالم عرب میں عزت وشہرت حاصل کرنے کے باوجوہمیشہ اپنی مٹی سے جڑے رہے ،اپنے وطن سے ہمیشہ تعلق بنائے رکھااوراپنے وطن کے لوگوں کوکبھی فراموش نہیں کیا۔انہوں نے اپنے وطن میں جامعہ ابن تیمیہ قائم کرکے صرف مشرقی چمپارن کے لوگوں کوہی نہیں بلکہ اہل بہارکوایک عظیم تحفہ دیا۔ان کے بہت سارے علمی کارناموں میں سے جامعہ ابن تیمیہ ان کاعظیم کارنامہ ہے جورہتی دنیاتک ان کے نام کوباقی رکھے گا۔آج کم وقت میں جامعہ ابن تیمیہ نے ملک وبیرون ملک میں جونمایاں مقام حاصل کیاہے وہ ڈاکٹرمولانامحمدلقمان سلفی کے اخلاص کی واضح علامت ہے۔اللہ ان کے علمی ،دینی وملی کارناموں کوقبول فرمائے،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ علیین میں جگہ عطافرمائے اورپسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے۔آمین

ليست هناك تعليقات: