الأحد، مارس 08، 2020

تھے وہ تنہا ہم کو رلاکر چلے گئے.



عالم اسلام کی عبقری شخصیت، کتاب و سنت کا عظیم داعی، وطن عزیز کا معروف علمی قلعہ جامعۃ الامام ابن تیمیہ کے روح رواں، ہم منسوبین جامعہ کے مربی و محسن،مفسر قرآن علامہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ ایک عظیم علمی، ادبی، دینی و دعوتی مشن کے با برکت سفر سے ہمیشہ ہمیش کے لئے بروز جمعرات خالق حقیقی سے جا ملے. خاتم الانبیاء کی جائے پیدائش اور کرہ ارضی کی سب مقدس سرزمین کعبۃ اللہ کے سایے تلے بعد نماز جمعہ آپ رحمہ اللہ اپنے اہل خانہ، خویش و اقارب اور ہم تیمی اخوان کی نم آنکھوں اور مکسور دلوں کے ساتھ آپ کی وصیت کے مطابق مسجد حرم سے قریب مقبرۃ المعلاہ میں سپرد خاک کئے گئے،غم کی اس گھڑی میں سعودی عرب میں مقیم ان کے علمی وارثین (تیمی حضرات) کی ایک بڑی جماعت موجود رہیں ۔
۔              آپ رحمہ اللہ کا آخری دیدار کرنے ،جسد خاکی کو سپرد خاک کرنے اور تدفین کا فریضہ انجام دینے کے لئے سسکتی آہوں اور غموں کا پہاڑ لئے قبر کے پاس پہنچا،نڈھال نظروں نے آپ کے جسد کو دو گز زمیں میں اترتے دیکھا، اشکبار آنکھیں تین مشت مٹی کے ساتھ آپ کو سدا کے لئے مالک حقیقی کے حوالے کردیا اور اس طرح ہم سب سے جدا ہو گئے پھر اہل خانہ کی تعزیت کے بعد ہم سب تیمی اخوان ایک ساتھ کھانا تناول فرماکر اسی نششت میں ایک مختصر سے تعزیتی پروگرام میں شامل ہوئے. جس میں شیخ ثناء اللہ صادق کی نظامت میں ہمارے چار بڑے بھائی شیخ عزیر کوثر ،شیخ حفیظ الرحمن،د. ظل الرحمان اور د. معراج عالم حفظہم اللہ نے من جملہ طور پر دکتور کے خدمات جلیلہ کو یاد کیا، ان کی سادگی اور تقوی شعاری سے ہمیں آگاہ کیا، جامعہ کے تئیں ان کی شب و روز محنت، طلبہ جامعہ و تیمی برادران کے ساتھ ان کی محبت و شفقت اور کتاب و سنت کی اشاعت کے ساتھ تعلیمی مشن میں ان کی ہمہ گیر شخصیت کا مختصر تعارف عمل میں آیا اور اس بات پر خاص توجہ رہی کہ ہمیں ہر حال میں اس تعلیمی مشن کو تاقیامت برقرار رکھنا ہے اور نئ نسل کی صحیح تربیت والے دکتور کے جاری کردہ اس علمی سرمائے کو آگے بڑھانا ہے اس موقع پر تیمی برادری سے شیخ محمد علی، شیخ حفظ الرحمن، شیخ حارث، بھائی سیف الرحمن، نسیم اختر،محمد امجد، شفاء اللہ،شاداب امیر (راقم السطور) عبد الرشید، انعام عظیم اور محفوظ الرحمن وغیرہم موجود تھے اور سبھوں نے آپ رحمۃ اللہ علیہ کے لئے دعا مغفرت کی.  
۔   اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ الہ العالمین ان کی لغزشوں کو معاف فرما، حسنات کو قبول کر، اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کا مہمان بنادے  آمین ثم آمین یارب العالمین۔
   شریک غم 
  شاداب امیر تیمی
جامعہ اسلامیہ مدینہ

ليست هناك تعليقات: