الثلاثاء، مارس 10، 2020

بانئ جامعہ علامہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ کی یاد میں


 شرف الدین ساحل

قوم کے بے لوث خادم حضرتِ لقمان تھے
عالموں کی صف میں رکھتے اک بڑی پہچان تھے
دین کی خدمت سدا بے لوث ہو کر خوب کی
کتنے اچھے اور پیارے منکسر انسان تھے
ڈھیر ساری خوبیوں سے متصف تھی زندگی
کبر سے، فخر و ریا سے، ایک دم انجان تھے
فقہ و سنت کا ہو میداں، سیرت و تفسیر ہو
سچ کہوں، ہر علم میں رکھتے نمایاں شان تھے
دین کا قلعہ ہے ٹھہرا، جامعہ بن تیمیہ
آپ تھے روحِ رواں اور آپ ہی تو جان تھے
غم میں ڈوبے کہہ رہے ابنائے تیمی سب یہی
ہو گئے رخصت وہی جو، اپنی شان و بان تھے
جو بھی تیرے در پہ آیا لوٹا خوشیوں سے بھرا
خوب کرتے تھے سخاوت اچھے جو انسان تھے
زندگی ہی وقف کر دی، قوم کی خدمات میں
ہر مجالِ زندگی میں وہ تو عالیشان تھے
سیکڑوں لکھی کتابیں آپ کی ہر فن میں ہیں
سب کے سب یہ کہہ رہے وہ عبقری انسان تھے
ہے دعا ساحل کی رب سے بخش دے مولی انہیں
اصلِ دیں کی، کی جو خدمت وہ میاں لقمان تھے
شرف الدین ساحل
مدھوبنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہار

ليست هناك تعليقات: