الثلاثاء، مارس 10، 2020

ہائے پھر علم و ادب کا اک ستارہ چھپ گیا

  سلیم ساجد مدنی
بڑے رنج و الم کے ساتھ اطلاع دی جارہی ہے کہ آج مورخہ 10رجب 1441ھ مطابق 5مارچ 2020بروز جمعرات کچھ دیر قبل جامعہ امام ابن تیمیہ چندن بارہ بہار کے بانی ,استاذ الاساتذہ حضرت علامہ ڈاکٹر محمد لقمان سلفی رحمہ اللہ اس دار فانی کو چھوڑ کر اللہ کو پیارے ہوگئے '  علم وفن کی دنیا کا ایک روشن ستارہ اپنی تابانیاں دکھاکر اب سدا کے لئے غروب ہوگیا'  عالم اسلام کی ایک عبقری' مایہ ناز اور ستودہ صفات کی حامل شخصیت علمی دنیا کو سوگوارچھوڑ گئیـ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
 ڈاکٹر رحمہ اللہ بے حد خلیق '  ملنسار'  معاملہ فہم اور مردم شناس تھے ' آپ درس وتدریس'  تصنیف وتألیف'  دعوت وتبلیغ'  بحث وتحقیق'  نقدوتبصرہ اور مختلف علوم وفنون کا بحرذخار تھے۔
میں عالم اسلام اور جماعت اہل حدیث کو پیش آنے والی اس مصیبت میں شریک غم ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ ڈاکٹر رحمہ اللہ کی دینی خدمات کو قبول فرمائے '  جنت الفردوس میں اعلی مقام پر فائز فر مائے' پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے  اور جماعت اہل حدیث کو ان کا نعم البدل اور خلف الرشید عطا فرمائے ـ آمین ۔


شریک غم :   سلیم ساجد مدنی ، مکتب دعوت و ارشاد غرب الدیرہ ،  ریاض ، سعودی عرب         

ليست هناك تعليقات: