الجمعة، يناير 23، 2015

فضول خرچی اور سگریٹ نوشی

 آصف تنویر تیمی

کل سے میں پتہ نہیں کیوں فضول کی باتوں میں لگاہوں، آپ بہی میرے ساتہہ خواہ مخواہ لگے رہتے ہیں، میں پورے اعتماد کے ساتہہ کہہ سکتاہوں کہ آپ میرے لاکہہ بہگانے اور بہکانے کے باوجود میدان چہوڑنے والے نہیں.ویسے تو گزشتہ کل ہی سے ارادہ تہا کہ مرداندگی کی علامت، مالداری کی علامت، جوانی کی علامت حضرت سگریٹ کا مختصر مگر جامع تعارف آپ کے سامنے پیش کروں گا، مگر بعد میں خیال آیا کہ اس کے تعارف کی چنداں ضرورت نہیں تہی، آپ جہاں چلے جائیں گہر، بس اسٹیشن، ریلوے اسٹیشن،ہوٹل،ہر موڑ اور ہر نکڑ پر اس کے عشاق اور نام لیوا ہی نہیں بلکہ دہن لیوا بہی پائیں جاتے ہیں.بعض بڑے شہروں میں یاران سگریٹ کے امیج کا بہی بڑا خیال رکہا جاتا ہے، جیسے ایر پورٹ اور اس قسم کی مہنگی جگہوں پر خاص انتظام کیا جاتا ہے،"smoking Room"حضرت عالی پورے تزک واحتشام سے وہاں تشریف لے جاتے اور اپنے شوق کو جلا بخشتے ہیں.پورا ماحول سیاہ آلود ہوتا ہے، دہواں کی وجہ سے دن رات کا نظارہ پیش کرتا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے سانسوں کا عالمی مقابلہ جاری ہے.ہر کوئی پوری طاقت سے کش لینے میں مصروف ہوتا ہے.ڈبا کا ڈبا ختم ہوتا چلا جاتا ہے.
یونیورسیٹی اور کالج کے طلبہ اس کے زیادہ شوقین دیکہے جاتے ہیں، کلاس ختم اور ادہر سگریٹ کی کلاس شروع، جینس پینٹ، ٹی شرٹ، گردن میں کتابوں کا بستہ ایک ہاتہہ جینس کے پوکیٹ میں اور دوسرے دست مبارک سے جناب والا سگریٹ کا مزہ لے رہے ہیں، ایسا نہ سمجہیں کے سگریٹ کے اس حسین مرض میں صرف ہماری ہی برادری (مرد حضرات) کے لوگ ہیں بلکہ غیر برادری والوں(خواتیں حضرات) کا نام بہی جلی حروف میں ہے.ان کا نعرہ ہے (ہم کسی سے کم نہیں).
سگریٹ کی تاریخ بڑی قدیم ہے، کچہہ دہائیاں قبل اس کی جگہ لوگ بیڑی پیا کرتے تہے، ویسے بیڑی والے اب بہی دیہاتوں اور گاوں میں پائے جاتے ہیں، بعض لوگ تو "بیڑی والے"ہی کے نام سے مشہور ہیں، جیسے کہ یہ ان کا "تخلص" ہوگیا ہو.کیا کہیے جہالت کا ہم بہی بچپن میں اپنے بڑے بوڑہوں کے لیے بیڑی لانے جایا کرتے تہے."عالم بیڑی"،"مرچہیا"کی بیڑی.
خیر باتیں بہت ہیں؛ آئیے چلتے چلاتے سگریٹ نوشی کی اہمیت وفضیلت اور اس کے چند اہم فوائد کا سرسری جائزہ لے لیا جائے تاکہ ہمارے اتنے طول طویل بہاشن کا کچہہ تو نتیجہ آمد ہو، فائدہ نمبر ایک:اگر آپ سگریٹ کے عادی ہیں تو آگ اور سلائی کی کمی نہیں ہوگی.راستہ میں بہی چولہا جلانے کی بہی ضرورت ہو تو بہ آسانی جلا سکتے ہیں.فائدہ نمبر ٹو:گناہوں کے علاوہ سگریٹ سے بہی آپ کے دل کا کلر بدل سکتا ہے.فائدہ نمبر سوم:نئے سٹائل کے تحت اگر درجی کپڑے میں سراخ کرنا بہول گیا تو آپ کی یہ بہترین عادت اس کمی کو پورا کر سکتی ہے.فائدہ نمبر چار:آپ اپنے اس خوشگوار عمل کے ذریعہ آلودگی کے روک تہام میں ملک کی اچہی خدمت کر سکتے ہیں.فائدہ نمبر فائنل: دنیا کے فائنل کہیل میں آپ کی ہار یقینی ہے.
سگریٹ کے انسدادی سفر میں کیا آپ ہمارے ساتہہ ہیں؟ اگر ہاں تو زور سے بولیے"مخدرات مردہ باد".

ليست هناك تعليقات: