السبت، أغسطس 09، 2014

نماز کے بعد کی دعائیں

 ترتیب وترجمہ
:شفاء اللہ محمد الیاس

 استغفراللہ استغفر اللہ استغفراللہ
(میں اللہ سے مغفرت چاہتا ہوں, میں اللہ سے مغفرت چاہتا ہوں, میں اللہ سے مغفرت چاہتا ہوں)
اللھم أنت السلام ومنک السلام تبارکت یاذالجلال والإکرام
(اے اللہ تیری ذات سلامتی والی ہے,تو ہی سلامتی کا منبع ہے,اوراے جلالت وبزرگی والی ذات تیری ہستی بابرکت ہے)
لاإلاہ إلا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیئ قدیر,اللھم لا مانع لماأعطیت ولا معطی لما منعت ولا ینفع ذاالجد منک الجد
(اللہ ہی واحد معبود حقیقی  ہے, اس کا کوئی ساجھی نہیں,اسی کے لئے حکومت وسلطنت ہے, اسی کے لئے تمام قسم کی تعریفات زیبا ہیں,اور وہ تمام چیزوں پر قادر ہے,اے اللہ جسے تو نواز دے اسے کوئی روکنے والا نہیں,اور جسے تو محروم کردے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں, اور نہ حیثیت والوں کو انکی حیثیت تجھ سے بے نیاز کر سکتی ہے)
الھم إنی أعوذ بک من الجبن وأعوذ بک أن أرد إلی أرذل العمروأعوذ بک من فتنۃ الدنیا وأعوذ بک من عذاب القبر
(اے الہی !میں بزدلی ,رذیل عمر(بے چارگی اور مجبوری وبے بسی کی عمر), دنیا کے شرور وفتن اور قبر کی ہولناکی سے تیری پناہ چاہتا ہوں)
لا إلاہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیئ قدیر,لا حول ولا قوۃ الا باللہ .لا إلاہ إلا اللہ ولا نعبد إلا إیاہ,لہ النعمۃ ولہ الفضل,ولہ الثناء الحسن, لا إلاہ إلا اللہ مخلصین لہ الدین ولو کرہ الکافرون
(اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں , اس کا کوئی شریک وساجھی نہیں , اسی کے لئے بادشاہت اور حکومت ہے, وہی تعریف وتوصیف کا حقدار ہے, اور ہر چیز پر قادر مطلق ہے.اللہ ہی کے لئے تمام طرح کی طاقت وقوت ہے, ہر طرح کی عبادتیں صرف اسی کے لئے سزاوار ہیں,ہم اس کی عبادت وبندگی بجالاتے ہیں, اسی کی نعمتیں اور اسی کے احسانات ہیں, اور اسی کے لئے مجد وثناء ہے,اللہ ہی کے لئے ہر قسم کی عبادتیں ہیں , دین کو ہم اسی کے لئے خالص کرتے ہیں خواہ کافروں کو نا پسند ہی کیوں نہ ہو)
سبحان اللہ(۳۳)الحمد للہ(۳۳)أللہ أکبر(۳۳)
{اللہ کی ذات پاک ہے(۳۳مرتبہ)تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں(۳۳مرتبہ)اللہ سب سے بڑا ہے(۳۳مرتبہ)}
نبی اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ :جس شخص نے  ہر نماز کے بعد ۳۳ مرتبہ سبحان اللہ, ۳۳مرتبہ الحمد للہ, اور ۳۳مرتبہ اللہ أکبر کہا اور سو پورا کرتے ہوئے یہ دعا پڑھی تو اس کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں خواہ گناہ کی کثرت سمندر کے جھاگ کی مانند ہی کیوں نہ ہو,دعا یہ ہے:
"لا إلاہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئی قدیر")
اللھم اغفرلی ما قدمت وما أخرت وما أسررت وما أعلنت وما أسرفت وما أنت أعلم بہ منی ,أنت المقدم وأنت المؤخر لا إلاہ إلا أنت
(اے اللہ !تو میرے اگلے پچھلے گناہوں کو معاف فرما, ساتھ ہی ان گناہوں کو بھی جو مجھ سے مخفی اور کھلے طور پر سرزد ہوے, اور جو میں نے اپنے اوپر زیادتیاں کی انہیں بھی درگزر فرما,اور ان گناہوں پر بھی بخشش کا قلم پھیر دے جنہیں تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے,تیری ذات آگے پیچھے (گزشتہ, پیوستہ اورآئندہ)کی تمام چیزوں کو محیط ہے اور تو ہی تنے تنہا بندے کی بندگی کا حقدار ہے)(قل ھو اللہ أحد,قل أعوذ برب الفلق,قل أعو برب الناس)

معوذات کا پڑھنا(یعنی مذکورہ تینوں قل کا پڑھنا)   

عقبہ بن عامر کی روایت ہے کہ" نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر نماز کے بعد ہمیں معوذات پڑھنے کا حکم فرمایا"
فجراور مغرب کی نماز کے بعد ان تین سورتوں کا تین تین بار ورد کرنا مستحب ھے, اس سلسلے  میں صحیح نصوص وارد ہوئے ہیں-

آیۃالکرسی کا پڑھنا:  
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:"ہر فرض نمازکے بعد جو آیۃ الکرسی پڑھے , دخول جنت سے اسے کوئی چیز مانع نہیں تا آنکہ اسکی موت ہوجائے" 

نبی صلی اللہ علی وسلم نماز فجر کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے:الھم إنی أسألک علما نافعا, ورزقا طیبا , وعملا متقبلا "کہ اے اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم, پاکیزہ رزق اور قابل قبول عمل کا طلبگار ہوں.
رسول صلی اللہ علیہ وسلم مغرب اور فجر کی نماز کے بعد یہ دعا دس بارپڑھا کرتے تھے:"لا إلا ہ إلا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحیی ویمیت وھو علی کل شیئ قدیر" کہ اللہ کے سوا کوئی بھی سچے معنوں میں معبود نہیں,اس کا کوئی ساجھی نہیں,اسی کے لئے حکومت ہے,تمام قسم کی تعریفات اسی کے لئے ہیں,وہی موت وحیات کا مالک ہے,اور وہ ہر چیز پرقادر ہے.


ليست هناك تعليقات: