صفات عالم محمد زبیر تیمی
نومسلموں کے ساتھ حسن معاملہ کیوں؟
آج بھی اسلام کی فطری تعلیمات سے متاثر ہوکر لوگ جوق درجوق اسلام میں داخل ہورہے ہیںاورہمارے مسلم معاشرے کا اٹوٹ حصہ بن رہے ہیںاب اگرہم ان بھائیوں اور بہنوں کا خیر وخوبی سے استقبال نہ کریں گے توکون کرے گا ؟ اگر ہم ان کے ساتھ صحیح معاملہ نہ کریں گے تو آخر کون کرے گا؟۔ لیکن افسوس کہ جہالت اور دعوتی ذوق کے فقدان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں ان امور کی رعایت کرنے والے افراد خال خال ہی پائے جاتے ہیں ۔ ہماری اکثریت کا حال یہ ہے کہ وہ نومسلموں کو پہلے دن سے ہی اسلام کا نمونہ دیکھنا چاہتے ہیں، اگر کسی طرح کی ان سے کوتا ہی ہوگئی تو فوراً ان کا مواخذہ ہوتا ہے حالانکہ کتنے مسلمان خود طرح طرح کی برائی میں لت پت ہیں، ظاہر ہے کہ جس شخص کو چند دنوں قبل ہدایت ملی ہے اس کی تربیت کے لیے ایک مدت درکارہے بالخصوص جبکہ ایک شخص نے عمر کا اچھا خاصا وقت غیراسلامی ماحول میں گزارا ہو۔ اس لیے ذیل کے سطورمیں ہم نومسلم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ معاملہ کرنے سے متعلق چند گذارشات پیش کررہے ہیں:نومسلموں کے ساتھ حسن معاملہ کیوں؟
ایک نومسلم اسلام قبول کرنے کے بعد گویا ایک نئی دنیا میںداخل ہوتا ہے جہاں اس کا سابقہ ایسے سماج سے پڑتا ہے جواس کے لیے غیرمانوس ہوتا ہے، جہاں پر ایک طرف تو اس کے لیے اسلام کی حفاظت اوراس پر کاربند ہونے کا مسئلہ ہوتا ہے تو دوسری طرف اکثرکوگھریلوجائیداد سے محرومی ،خاندان کی مخالفت اور قوم کی ایذارسانیوں کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔ ایسے حالات میں ہرقدم پر اس کی اعانت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اسکے لیے مسلم معاشرہ بہترین متبادل بن سکے، اسے اپنائیت کا احسا س ہو اوروہ بآسانی نئے معاشرے میں ضم ہوسکے ۔ پیارے نبی ا کی سیرت سے ہمیںیہی سبق ملتا ہے کہ جن لوگوں نے آپ ا کی دعوت پرلبیک کہاپہلے ہی دن بھائی بھائی بن گئے ، وہ اپنے مسلم بھائی کو سب کچھ دینے کے لیے تیار ہوگئے ، کیونکہ اسلام ان کے دلوں میں وحدت الہ اور وحدت آدم کی ایسی روح پھونکتا تھا کہ وہ اسلام کو گلے لگاتے ہی مسلم معاشرے کا اٹوٹ حصہ بن جاتے تھے ۔ پھر تاریخ کے ہردور میں نومسلموں کے ساتھ مسلم معاشرہ نے ایسی ہی بے مثال اخوت وبھائی چارگی کا معاملہ کیا۔
مبارکبادی کے کلمات کہیں
اگرآپ قبولِ اسلام کے ایمان افروز منظر کا مشاہدہ کر رہے ہوں تو کلمہ شہادت کا اقرارکرنے کے فوراً بعد بلندآواز سے تکبیر کہیں،پھر نومسلم بھائی کا گرم جوش استقبال کریں ، مصافحہ ومعانقہ کریں کہ حسن استقبال نومسلم کے لیے اسلام میںپہلا پیغام ہوتا ہے جواسے دین پرثابت قدم رکھنے میں معاون بنتا ہے جبکہ قبول اسلام کے وقت اس کی طرف سے بے التفاتی برتنا اسلام سے متنفر کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ قبول اسلام کی اس ایمان افروز ساعت میں نومسلم کو اس بات سے مطلع کیاجائے کہ انہوںنے آج ایسی بیش قیمت نعمت حاصل کی ہے جس کے مقابلہ میں دنیا کی ساری نعمتیں ہیچ ہیں ،انہیںیہ بھی بتایاجائے کہ اسلام قبول کرنے سے پہلے ان سے جوبھی غلطیاں ہوئی تھیں قبولِ اسلام کے بعد وہ سارے گناہ معاف ہوچکے ہیں۔اب وہ گناہوں سے پاک وصاف اور دودھ کا دھلا بن چکاہے ۔
ایسی حسین گھڑی میں خود اپنے لیے بھی ان سے دعا کی درخواست کریں ۔ اِس سے ان کے دلوں میںاسلام کی عظمت بیٹھے گی اورانہیںاللہ کی نظرمیں اپنے مقام ومرتبہ اور اپنی اہمیت کا احساس ہوگا ۔
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمه الله فرماتے ہیں:
لہذا نومسلموں کی تربیت میں تدریج کوملحوظ رکھنا بہت ضروری ہے ۔ کتنے لوگ نومسلموں کے ختنہ اورنام تبدیل کرنے کے بعد قانونی دستاویز حاصل کرنے کے موضوع کواتنا اہم سمجھتے ہیں کہ پہلے ہی دن اس کا ذکر کرنے لگتے ہیں حالانکہ یہ چیزیں اسلام میں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں ، پہلے نومسلموں کی تربیت کی طرف دھیان دیاجائے اور ان کے عقیدے کو درست کرنے کی کوشش کی جائے ۔جب ان کے دلوںمیں اسلامی تعلیمات رچ بس جائیں گی تو خودبخود ختنہ کرانے اور پاسپورٹ پر نام تبدیل کرانے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔
ایسی حسین گھڑی میں خود اپنے لیے بھی ان سے دعا کی درخواست کریں ۔ اِس سے ان کے دلوں میںاسلام کی عظمت بیٹھے گی اورانہیںاللہ کی نظرمیں اپنے مقام ومرتبہ اور اپنی اہمیت کا احساس ہوگا ۔
’معاشرے کوآپ کی ضرورت ہے‘ کا احساس دلائیں
جب ایک غیرمسلم کلمہ شہادت کے اقرا رکے بعد ہمارا دینی بھائی بن گیا تو اب اس کو خاص احترام دیں، اس کے اندریہ احساس پیدا کریں کہ مسلم معاشرے کو اس کے جیسے لوگوں کی سخت ضرورت ہے ۔ اسے اسلام سے پہلے جووقار حاصل تھا اسے قبولِ اسلام کے بعد بھی بحال رکھا جائے کہ اللہ کے نبی صلى الله عليه وسلم نے اس نکتے کی بھی پوری رعایت کی تھی چنانچہ اسلام سے پہلے جولوگ سپہ سالار تھے اسلام لانے کے بعد بھی سپہ سالار بنائے گئے جن میں خالد بن ولید رضى الله عنه ، عمروبن عاص رضى الله عنه اور عکرمہ رضى الله عنه کی مثال سرفہرست ہے ۔ یہ طریقہ نومسلم کے اسلام پر ثابت قدمی کا سبب بنے گا اور اسے احساس ہوگا کہ اس نے اسلام قبول کرکے اپنی شخصیت کو باوقار بنایا ہے ۔جذبات کا احترام کریں
نو مسلم خواہ جس سماج سے تعلق رکھتا ہو اوراپنے سماج میں جیسا بھی مقام رکھتا ہو اس کے پاس بھی جذبات ہیں جن کا حترام نہایت ناگزیر ہے۔ کوئی انسان اپنے جذبات کو ٹھیس پہنچتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا ۔ بسا اوقات طنزوتعریض اور مذاق کے بعض کلمات ایسے سخت ہوتے ہیں کہ اسلام کی آفاقیت دل میں پیوست ہونے کے باوجود مسلمانوں سے اسے نفرت سی ہونے لگتی ہے بلکہ اس طرح کے نازیبا کلمات نومسلم کو اپنی سابقہ زندگی کی طرف لوٹ آنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔ اس قبیل کے بیشمار واقعات سے راقم سطورکوسابقہ پڑا ہے اور نومسلم بھائیوں نے مسلم کمیونٹی کے افراد کے تئیں اپنی شکایتیں درج کرائی ہیں جنہیں یہاں ذکر کرنا طولانی کا باعث ہوگا۔مسکراکر ملیں
سچی مسکراہٹ دل میں پاکیزہ جذبات کے وجود کا پتہ دیتی ہے، اوراپنے بھائی کے چہرے پر مسکرانا بھی باعث اجرو ثواب ہے ۔ اس لیے ان سے جب اور جہاں کہیں ملیں کشادہ پیشانی سے ملیں، چہرہ کھلا ہوا ہو ،کہ اس کے ذریعہ آپ ان کے دلوں میں جگہ بناسکیں گے۔نرمی اور آسانی کا برتاؤ کریں
نومسلموںکے ساتھ نرمی وبردباری اورشفقت سے پیش آئیں، اورکسی بھی معاملے میں سختی نہ برتیں،کیونکہ دین آسان ہے (بخاری ) اوراللہ پاک نے دین میں کسی طرح کی تنگی نہیں رکھی ہے۔ (الحج 78)، اسلام کے بنیادی خصائص میں سے ایک اہم خصوصیت نرمی اورآسانی برتنا ہے۔اسلام کے اوامرونواہی میں آسانی اورسہولت ملحوظ رکھی گئی ہے۔اللہ کے رسول ا جب کسی کو دعوتی مہم پر ارسال کرتے تو فرماتے یسروا ولا تعسرو ا ”آسانی کرو،سختی مت برتو“۔ (بخاری ومسلم) اس لیے شروع میں ان کی معمولی کوتاہیوں کو نظر انداز کریں اورپیار اورمحبت کے ساتھ ان کے سامنے دین کے احکامات رکھیں۔ واجبات کا حکم دے رہے ہوں یا منہیات سے روک رہے ہوں ہرایک صورت میں نرمی کا پہلواختیار کریں ۔ کسی طرح کی کوتاہی یا غلطی ہونے کی صورت میں اصلاح کے وقت سخت رویہ ہرگز اختیارنہ کریں کہ ماضی کی عادتوں کو بیک وقت ذہن سے کھرچنا ممکن نہیں ۔ تدریج کوملحوظ رکھیں
یہ بات حکمت دعوت کے منافی ہے کہ احکامات کے معاملے میں نومسلموں پر سختی برتی جائے اور بیک وقت انہیں دین کے سارے احکام کا مکلف کردیاجائے ۔کیونکہ تدریح کی رعایت نہ کرنے کے سبب ممکن ہے کہ وہ اسلام سے پھر جائیں یا اسلامی احکامات کی بجاآوری میں سست پڑجائیں ۔ لہذا نومسلموں کے سامنے دین کے احکام بتدریج پیش کیے جائیں ، شرعی احکام کی تلقین میں جلدبازی نہ کی جائے ، اتنے ہی احکام کا مکلف کیا جائے جس کی وہ طاقت رکھتے ہوں، طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالنے سے طبیعت میں اکتاہٹ پیدا ہوگی اورممکن ہے کہ وہ دین کومشکل سمجھنے لگیں گے۔اسی لیے اللہ کے رسول صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: ”دین میں تکلف کرنے اورشدت برتنے والے ہلاک ہوگئے“ (مسلم)۔شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمه الله فرماتے ہیں:
”اسلام میں داخل ہونے والے کوشریعت کے سارے امورکی تلقین کردینا اور اسے بیک وقت سارے احکام کا مکلف بنادینا ممکن نہیں ، اسی طرح گناہوں سے توبہ کرنے والے ، علم دین سیکھنے والے اور رہنمائی حاصل کرنے والے کو پہلی فرصت میں دین کے سارے احکام کی تلقین کرنا اورجملہ علوم کا ذکر کردینا ممکن نہیں ، کیوں کہ وہ اس کی طاقت نہیں رکھتے ، جب وہ اس کی طاقت ہی نہیں رکھتے تو اس حالت میں ان پر واجب بھی نہیں ہے ، اورجب ان پر واجب نہیں تو عالم یا امیر کے لیے مناسب نہیں کہ شروع میں جملہ احکام کو ان پر واجب ٹھہرادے ۔بلکہ حق یہ ہے کہ اوامر ونواہی سے اس وقت تک ان کو معذور سمجھے جب تک کہ ان کے علم اور عمل کا مناسب وقت نہ آجائے ،جیساکہ اللہ کے رسول صلى الله عليه وسلم نے بیان کا وقت آنے سے پیشتر بیشمار احکامات سے لوگوں کو معذور سمجھا۔ اوریہ محرمات کے اقرار اور واجبات میں تساہل برتنے کے قبیل سے نہیں کیونکہ وجوب اور تحریم کاحکم جانکاری اور عمل کے امکان کے ساتھ مشروط ہے اور ہم نے ثابت کیا کہ یہاں یہ شرط ہی یکسرمفقود ہے۔ اس قاعدے پرخوب غورکرلوکہ یہ بہت اہمیت کا حامل ہے“۔ (فتاوی ابن تیمیہ ج 20ص60)
لہذا نومسلموں کی تربیت میں تدریج کوملحوظ رکھنا بہت ضروری ہے ۔ کتنے لوگ نومسلموں کے ختنہ اورنام تبدیل کرنے کے بعد قانونی دستاویز حاصل کرنے کے موضوع کواتنا اہم سمجھتے ہیں کہ پہلے ہی دن اس کا ذکر کرنے لگتے ہیں حالانکہ یہ چیزیں اسلام میں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں ، پہلے نومسلموں کی تربیت کی طرف دھیان دیاجائے اور ان کے عقیدے کو درست کرنے کی کوشش کی جائے ۔جب ان کے دلوںمیں اسلامی تعلیمات رچ بس جائیں گی تو خودبخود ختنہ کرانے اور پاسپورٹ پر نام تبدیل کرانے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔
راہ ورسم رکھیں
قبول اسلام کے دن سے ہی نومسلم بھائی کا ایک ایسا نیک دوست ہوناچاہیے جوہروقت اس کے ساتھ رہے اور اس کے عمل اورکردار سے یہ نووارد دین کی باتیں سیکھتا رہے البتہ دوست ایسا ہونا چاہیے جوصحیح عقیدہ کا حامل ہو، صوم وصلاة کا پابند ہواور بردبار ہوشدت پسند نہ ہو۔ اس لیے جب کسی نومسلم کے قبول اسلام کی خبر ملے یا آپ کےواسطے سے اسلام قبول کرے تو اسی دن اس کو اپنا دوست بنالیںاگرخود کو اس لائق نہیں سمجھتے تو اسے کسی نیک ساتھی کے حوالے کردیں جو اس کی دینی نگرانی کرتا رہے ، اس کا نمبر حاصل کرلیں اوراس سے روابط رکھیں اور جب کبھی فرصت ملے اس کی ملاقات کے لیے چلے جائیں یا خود اپنے پاس بلاکر لائیں بشرطیکہ آپ کے گھر یا رہائش گاہ کے افراد دینی مزاج کے حامل ہوں۔طلب علم کی ترغیب دلائیں
کلمہ شہادت کے اقرار کے بعد اس کے تقاضے پرعمل کرنے کے لیے اسلام سیکھنے کی ضرورت ہے ، اس کے لیے کویت کی سرزمین پر IPC کی ہر شاخ میں نومسلم بھائیوں اوربہنوں کے لیے علیٰحدہ علیٰحدہ دروس کا انتظام کیاگیا ہے ۔ جہاں ترجیحات دین کا خیال رکھتے ہوئے نومسلموں کو بتدریج اسلام سکھایا جاتا ہے اوران کی نفسیات کا پورا پورا لحاظ رکھا جاتا ہے ۔ اس کے لیے IPC نے ہرزبان کے باصلاحیت داعیان دین کی خدمات حاصل کررکھی ہیں جو انہیں کی زبان میں انہیں تعلیم دیتے ہیں ۔ اس لیے جہاں کہیں ایسے نومسلم بھائی یا بہن کا پتہ چلے فوراً ان کو IPC کے کلاسیزمیں داخل کرانے کی کوشش کریں ، یہ آپ کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ۔حسن ظن رکھیں
اگر کسی مردیاعورت نے اسلام قبول کیاہے تواس کے تئیں اپنے دل میں اچھا خیال رکھتے ہوئے اس کے اسلام کو پروان چڑھانے میں لگ جائیں اگرچہ بظاہر اس کے اسلام کا کوئی معقول سبب ظاہر نہ ہورہا ہو، تجربہ بتاتا ہے کہ کتنے غیرمسلموں نے کسی مادی یا معنوی فائدے کے لیے اسلام قبول کیا لیکن پھر ان کا اسلام اچھا ہوگیا ۔ ویسے بھی ہمیں ظاہر پر حکم لگانے کا مکلف کیا گیا ہے باطن پر نہیں ، کچھ لوگوں کا رجحان ہمیشہ منفی ہوتا ہے، ہرنومسلم کے تئیں وہ یہی سمجھتے ہیں کہ کسی مالی فائدے کی خاطر اسلام قبول کیا ہے، اوراسی بدظنی کی بنیاد پر نومسلموں کواسلام سے متنفر کرنے کا سبب بنتے ہیں، ویسے بھی IPC میں کسی شخص کواسلام قبول کرتے وقت مالی تعاون نہیںملتا، البتہ اگرقبول اسلام کے بعد کسی طرح کے مسائل سے دوچار ہوجائے تواسکے تدارک کی ہرممکنہ کوشش کی جاتی ہے ۔صبرکی تلقین کریں
نومسلم بھائی یا بہن کو پہلے دن ہی صبر وشکیبائی کی تلقین کی جائے کہ راہ ِ استقامت میں صبرناگزیر ہے ، حق کو اپنانے کی وجہ سے اس کے لیے آزمائش کے دروازے کھل سکتے ہیں بلکہ کھلیں گے، گھر کے افراد تعلق کاٹ سکتے ہیں، ملازمت سے متعلقہ آزمائشیں آسکتی ہیں۔ دوست واحباب یہاں تک کہ روم پاٹنرزبھی مذاق اڑائیں گے ، جاہل مسلمانوں کی طرف سے بھی آزمائشیں آسکتی ہیں ان سب کو خندہ پیشانی سے برداشت کریں کہ آپ نے دین حق کو اپنایاہے اوراس راہ میں مصیبتیں بھی آسکتی ہیں ۔دینی ماحول فراہم کریں
اپنے نومسلم بھائی کے لیے دینی ماحول فراہم کرنے کی کوشش کریں ،اپنے ہمراہ انہیں مسجد میں نماز پڑھانے کے لیے لے جائیں ،پیار اورمحبت سے ان کو نماز کے لیے بیدار کریں ،کبھی قبرستان کی زیارت کے لیے چلے جائیں ، کبھی معروف علمائے دین کی مجلس میں حاضر ہوں، مساجد میں منعقد ہونے والے ہفتہ واری اجتماعات اوراگرممکن ہو سکے تو روزانہ کے قرآنی حلقات میں ان کو ساتھ لے کر جائیں ۔ان کے دین پر ثبات قدمی کے لیے اللہ پاک سے دعا کرتے رہیں اورہرحال میں آپ کی کوشش ہو کہIPC میں منعقد ہونے والے تربیتی دروس میں ان کی شرکت ناغہ نہ ہونے پائے کہ ہفتہ میں کم ازکم ایک بارانہیں اپنے ہم زبان نومسلموں کے ساتھ بیٹھ کردین سیکھنے اور ایمان کو تازہ کرنے کا موقع ملتا ہے ۔تحفہ تحائف کا لین دین کریں
بسااوقات ان کو موقع اورمناسبت سے تحفہ تحائف دینے کی کوشش کریں اگرچہ معمولی ہی کیوں نہ ہو ،مسواک ،خوشبو ، یادوسری کوئی بھی چیز تحفہ دینے کے لیے اختیار کرسکتے ہیں کہ اس سے تعلقات مضبوط ہوںگے اورمکارم اخلاق پر مبنی اسلام کا روشن پہلو نکھر کر ان کے سامنے آسکے گا ۔مسلکی اختلافات سے گریز کریں
نومسلموں کے سامنے فقہی اختلافات اور متنازعہ مسائل کا تذکرہ نہ کریں،ان کو کتاب وسنت کی واضح تعلیمات کے مطابق عمل کرنے کاموقع فراہم کریں ۔ اگر کسی طرح کا شبہ ہوتو براہ راست ان کے ہم زبان داعی سے رابطہ کرلیں کہ نومسلموں کوفقہی اختلافات میں الجھانا حکمتِ دعوت کے منافی ہے ۔نجی مسائل کے حل میں شریک ہوں
اگروہ ملازمت سے متعلق کسی طرح کی پریشانی سے دوچار ہوں تواس سلسلے میں جس طرح کا تعاون درکار ہو پیش کریں ۔ کمپنی میں اس کے منیجر اور ذمہ داران سے ملاقات کریں اور اس کے ساتھ نیک برتاؤ کی تاکید کریں ۔ مسلم معاشرے میں ضم کرنے کے لیے حکومتی سطح پر کاروائیوں میں پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے تعاون پیش کریں ۔ اور اگر وہ غیرشادی شدہ ہوں یا پہلی بیوی ساتھ دینے کے لیے تیار نہ ہو تومسلم معاشرے کی نیک اور صالح لڑکی سے اس کی شادی کرادیں کہ یہ ہماری بہت بڑی اخلاقی اوردینی ذمہ داری ہے افسوس کہ ہم اس تعلق سے ان کے تئیں اپنے دلوں میں مختلف طرح کے تحفظات رکھتے ہیں حالانکہ اسلام رنگ ونسل کے امتیازاور ذات پات کے فرق کو بالکل مٹا دیتا ہے ۔ آج نومسلم بھائیوں اور بہنوں کو شادی کے معاملے میں جو پریشانیاں اٹھانی پڑرہی ہیں وہ قابل افسوس ہیں جومسلم معاشرے کے لیے آئندہ بہت بڑا چیلنج ہے ، ضرورت ہے کہ ہم اپنے دلوں میں نومسلموں کے تئیں جگہ پیدا کریں ۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق