نہايت گہرے دکھ اور غم کے ساتھ خادم حرمين شريفين شاہ عبداللہ بن عبد عزیز نے يه اطلاع دى ہے كه ان كے بھائی شہزادہ نائف بن عبدالعزیز، ولی عہد اور وزیرداخلہ سعودی عرب سے باہرہفتے کے روزانتقال كرگئے- انا لله وإنا إليه راجعون ان کی نماز جنازہ اتوار کو مسجد حرام میں نماز مغرب کےبعد ادا کی جائے گی۔ شہزادہ نائف کو اکتوبر دو ہزار گیارہ میں سابق ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبد العزیز کے انتقال کے بعد ولی عہد مقرر کیا گیا تھا۔ ہم ابناے جامعه امام ابن تیمیہ، طلبہ ، اساتذہ اور ذمہ داران خادم حرمين شريفين، اور سعودى عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں - اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے،انہیں غریق رحمت کرے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے اور ان کے جملہ لواحقین کو صبرجمیل کی توفیق عطاکرے ۔آمین یا رب العالمین
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق