السلام ایجوکیشنل اینڈویلفیر فاؤنڈیشن پٹنہ کے جنرل سکریٹری ہمارے مربی اور
مشفق بھائی ڈاکٹر معراج عالم تیمی مدنی کے والدگرامی قدر جناب انفاق صاحب کا آج صبح
اچانک انتقال ہوگیا ، سینہ میں ہلکا سادردمحسوس ہوا اورکچھ دیر کے بعد داعی اجل کو
لبیک کہہ گئے ،انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس گھرکے ہر فردسے ہمارا
اتنا قریبی تعلق تھا کہ ہم خود کولواحقین میں محسوس کررہے ہیں اور یہ دل خراش خبر سن
کر جذبات سے بے قابو ہوتے جارہے ہیں۔لیکن موت سے کس کو رستگاری ہے ، آج وہ کل ہماری
باری ہے ۔ اس موقع سے ہم پورے اہل خانہ بالخصوص بڑے بھائی جمال الدین مدنی ، برادرم
ڈاکٹر معراج عالم مدنی ،ہم سبق سراج الدین تیمی ، عزیز ی اعجاز الدین اور اکرم جمال
تیمی سے کہیں گے :أعظم اللہ أجرکم ، اوران سے گذارش کریں گے کہ صبرسے کام لیں،اللہ
کے فیصلے سے راضی ہوں، یہ دنیا کی ریت ہے،یہاں کوئی ہمیشہ رہنے کے لیے نہیں آیا، اللہ
پاک موصوف کی مغفرت فرمائے اوران کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے ۔آمین ہم تیمی احباب
موصوف کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔
هناك تعليق واحد:
اللهم اغفرله وارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نزلة ووسع مدخله ,,,,
وأعظم الله أجوركم واصبروا واحتسبوا فإن الله ما أخذ وما أعطى ,,,
إرسال تعليق